اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,207FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

لبریکنٹس ، ایئر کنڈیشنرز اور کاسمیٹکس پر16فیصد ایکسائز ڈیوٹی متوقع

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پینٹس، وارنش، انجن آئل، گیر آئل سمیت دیگر لبریکنٹس، ایئرکنڈیشنرز، نیل پالش، سرخی پاؤڈراور کریم سمیت دیگر تمام کاسمیٹکس پر16 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے مالی سال 2016-17 کے بجٹ میں بیوریجز انڈسٹری کیلیے ٹیکس کی شرح میں 1 سے 2 فیصد تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں بیوریجز انڈسٹری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح ساڑھے 10 فیصد سے بڑھا کر ساڑھے 11 تا ساڑھے 12 فیصد تک کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے کاسمٹکس و دیگر اشیا پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد تھی مگر بعد میں اسے ختم کردیا گیا تھا مگر اب ایف بی آر کی جانب سے مختلف اقسام کے پینٹس، وارنش، انجن آئل، گیر آئل سمیت دیگر لبریکنٹس، ایئرکنڈیشنرز، خواتین کی تزئین و آرائش اور میک اپ کیلیے استعمال ہونے والے فیس پاؤڈر، سرخی، کریمز سے لے کر ناخن پالش تک کی دیگر تمام کاسمیٹکس پر16 فیصد فیڈرل ایکسائزڈیوٹی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔