اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یوکے اسلامک مشن کے زیر انتظام امجد اسلام امجد اور انور مسعود کے ساتھ شام مشاعرہ

اولڈھم (ویب ڈیسک) یوکے اسلامک مشن نے یتیموں کی کفالت کے سلسلے میں ایک چیریٹی ڈنر کا اہتمام ورنتھ ہال مانچسٹر روڈ اولڈھم میں کیا۔ جس میں پاکستان کی دو نامور ادبی شخصیات انور مسعود اور امجد اسلام امجد نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد نہ صرف بچوں میں اردو زبان سے محبت اور اس کی ترویج تھا بلکہ یتیم بچوں کی کفالت کے سلسلے میں یوکے اسلامک مشن کے مختلف پراجیکٹس سے بھی اولڈھم کو بالخصوص اور گریٹر مانچسٹر کی عوام کو بالعموم بریف کرنا تھا تاکہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ تقریب میں یوکے اسلامک نے ایک خطیر مد میں چندہ اکٹھا کیااور اس تقریب میں مانچسٹر اور گرد و نواح کی معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں سابق لارڈمئیر اولڈھم فدا حسین، کونسلر زاہد چوھان، کنرویٹو کے امیدوار محمد افضل، شاعر محمد اظہر، شاعرہ نغمانہ کنول شیخ، شاعرہ ڈاکٹر ناہید کیانی راجہ، شاعر مخدوم امجد، شاعر عثمان عبدالقیوم، گلوکار افی کےاور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور کثیر تعداد میں عورتوں اور بچے شامل ہیں۔تقریب کی نظامت کے فرائض یورپین اسلامک سنٹر کے مہتمم مولانا اقبال نے ادا کیے اور انھوں نے اسلامک مشن کے پراجیکٹس پر روشنی ڈالی۔ اردو پوسٹ سے خصوصی گفتگو میں حاضرین محفل کا کہنا تھا کہ ایسی تقاریب نہ صرف ذہنی آسودگی کے لیے سود مند ہیں بلکہ نوجوانوں میں اردو ادب سے محبت بھی پیدا کرتی ہیں۔ انھوں نے یو کے اسلامک مشن کے اس کارنامہ پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا جس میں لوگوں کو نامور شخصیات کو سننے کے ساتھ ساتھ ملنے کا بھی موقع ملا۔امجد اسلام امجد نے اپنی کتاب میں سے کئ مشہور نظمیں اور غزلیں سنائیں اور لوگوں کی فرمائشیں بھی پوری کیں۔ اہل ذوق و علم کی جانب سے ان کی شاعری کو بہت پسند کیا گیا۔انور مسعود اپنی طنز و مزاح سے بھرپور شاعری اور بالخصوص اپنے انداز سے پہچانے جاتے ہیں انھوں نے اپنی مزاحیہ شاعری اور نعتیہ کلام سے لوگوں کو بہت محظوظ کیا۔یورپین اسلامک سنٹر میں ہوئی یہ تقریب 2016 مشاعرہ ٹور کی ایک کڑی تھی دیگر تقاریب برطانیہ کے دوسرے شہروں لندن، برمنگھم اور بریڈفورڈ میں بھی منعقد کی گئیں۔ تقریب کہ دوران ایک پر تکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔