اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مزیدتھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم ہونے سے لوگوں کا پولیس سے متعلق منفی رویہ یکسر تبدیل ہوگیا،سلطان اعظم تیموری

آپ نے اپنے اچھے اخلاق سے تھانہ کلچر کو تبدیل کرناہے۔ نئے تعینات ہونے والے 24پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور سینئر پولیس اسسٹنٹ (میل، فیمیل)کی مختلف تھانوں میں تعیناتیاں کر دی گئیں۔ ریجنل پولیس آفیسر
ملتان (ملک جاوید وینس) ریجنل پولیس آفیسرملتان سلطان اعظم تیموری کی ہدایت پر نئے بھرتی ہونے والے 24پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور سینئر پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کو ضلع ملتان کے مختلف تھانہ جات میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ جن میں 20میل اور 14فیمیل شامل ہیں۔جواپنا کورس لاہور سے مکمل کرکے واپس آئے ہیں۔ ان سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ آپ لوگوں سے ہمیں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ آپ نے پولیس کے پرانے اور فرسودہ نظام کا حصہ نہیں بننا۔ آپ نے اپنے رویے سے لوگوں کا دل جیتنا ہے اور ان کو بتانا ہے کہ پولیس آپ کی دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا نظام جس سسٹم کے تحت چلایا جارہا ہے وہ انگریزوں کا بنایا ہوا تھا۔ جس کو اب تبدیل کرنا ہوگا۔ میری خواہش ہے کہ فرنٹ ڈیسک ملتان ریجن کا شمار پنجاب کے بہترین فرنٹ ڈیسک میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو کرپشن فری ہونا چاہئیے۔ اگر یہ ہو جائے تو آپ دنیا کی بہترین فورس کہلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آپ کا واسطہ ہر قسم کے لوگوں سے پڑے گا۔ ایسا شخص جس کی کوئی سفارش نہیں ہے وہ غریب ہے۔ اسکا کاخاص خیال رکھیں وہ ہمارے لئے VIPہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ آپ کو سروس اوریئنٹڈرہنا ہے اور عوام کو سہولت دینی ہے۔آپ میں پروفیشنل ازم ہونی چاہئیے اور اپنا کام مکمل طریقے سے آنا چاہئیے۔کوشش کریں کہ سائل کا کام فوری طور پر کر دیں۔ کوئی سائل دیر تک نہ بیٹھا رہے۔پولیس اسٹیشن کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر فیڈ کریں اور ریکارڈ مینیجمنٹ سسٹم مکمل ہونا چاہئیے۔مجھے امید ہے کہ اپنی جاب کا پورحق ادا رکریں گے۔