وزیراعظم نے دو سالوں میں حسین نواز سے 74 کروڑ روپے کے تحفے لیے :نعیم بخاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ وزیراعظم نواز شریف نے دو سالوں میں حسین نواز سے 74 کروڑ روپے کے تحفے لیے ۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے پاناما لیکس کیس کی سماعت کی ۔اس دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے 2014 اور 2015 کے دوران حسین نواز سے 74کروڑ روپے تحفے میں لیے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان تحفوں پر وزیراعظم نے ٹیکس ادا نہیں کیے جس کے باعث وہ ٹیکس چوری کے مرتکب ہوئے۔