اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حادثہ کاشکار طیارہ کے حوالے سے سیکرٹری سول ایوی ایشن عرفان الہی کیا کہتے ہیں 

اسلام آباد(نیوز الرٹ ڈیسک)حادثہ کاشکار طیارہ کے حوالے سے جب سیکرٹری سول ایوی ایشن عرفان الہی سے جب میڈیا کی جانب سے رابطہ کیاگیا تو ان کا کہناتھا کہ طیارہ کا ایک انجن خراب ہوچکا تھا دوسرا انجن چل رہاتھا اور جس جگہ پر جہاز گرا ہے یہ وہی جگہ ہے جہاں طیارہ ہمارے ریڈارسے آؤٹ ہوگیا تھا آخری بار اسی جگہ پر طیارہ دیکھا گیا تھا ۔جہاں تک جہاز کی فنی خرابی کا تعلق ہے تو میں ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ کچھ دیر پہلے جہاز اسلام آباد سے چترال گیا ہے اور کچھ عرصہ وہاں قیام کرنے کے بعد دوبارہ فلائٹ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی تھی تو پہلی فلائٹ طیارہ نےٹھیک طے کی ہے ۔اب ہماری انویسٹی گیشن ٹیم اپنی کاروائی کرے گی اور اسکے بعد ہی اصل حقائق کھل کرسامنے آسکیں گے ،ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔