اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

فیضان ابو البیان کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کا عظیم الشان مشعل بردار جلوس

گوجرانوالہ(آصف سیھٹی سے) مرکزی ادارہ فیضان ابو البیان کے زیراہتمام 10 دسمبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مرکزی جامع مسجد فاروق اعظم ڈیرہ گجراں سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کا عظیم الشان مشعل بردار جلوس زیر قیادت صاحبزادہ پیر سید مرتضی امین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ آلو مہار شریف اور پیر سید احمد فاروق شاہ مجددی نکالا جائے گا۔ ممتاز عالم دین پیر سیداحمد فاروق شاہ مجددی نے ادارہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور یہ مشعل بردارجلوس فاروق اعظم مسجد سے روانہ ہوگا اور چوک فتو منڈ‘ جناح روڈ‘ انڈر پاس ڈی سی روڈ‘ جی ٹی روڈ‘ اڈا گوندلانوالہ سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد فاروق اعظم ڈیرہ گجراں پر ہی اختتام پذیر ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی امیر جعفر حسین‘ خلیل احمد مجددی‘علی حسن بھٹی‘ ڈاکٹر حامد راٹھور مجددی‘ سمیع اللہ مجددی‘ صاحبزادہ عمر فاروق شاہ‘ صاحبزادہ حمزہ فاروق شاہ اوردیگر اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔