اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ربیع الاول کے ختم ہوتے ہی انکروچمنٹ کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا جائے گا،نعمان صدیق لاٹکی

سکرنڈ (کنور ظفر عبدالحئی )ربیع الاول کے ختم ہوتے ہی انکروچمنٹ کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد نعمان صدیق لاٹکی نے پریس کلب سکرنڈ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کی انکا مزید کہنا تھ اکہ اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ یہ تاخیر ہم پر کسی پریشر کی وجہ سے ہوئی تو یہ سراسر غلط ہے مسئلہ دراصل یہ ہے کے اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ کے پاس دو تحصیل کے چارج ہیں بیک وقت وہ سکرنڈ اور دوڑ دونوں کو سنبھال رہے ہیں جسکی وجہ سے کام میں دیری ہوئی لیکن اس دوران بھی ہم آرام سے نہیں بیٹھے نوابشاہ قاضی احمد اور سکرنڈ میں بھی کچھ جگہوں سے قبضہ واپس لئے اور جگہیں بھی جلد کلیئر کرا لی جائیں گی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اے سی سلامت علی میمن، ڈی ایس پی انور درانی، چیئرمین سید منیر احمد شاہ اور وائس چیئرمین رئیس نور احمد لاکھو نے اپنے اپنے خطابات میں پریس کلب کی کاوشوں کو سراہا انکا کہنا تھا کہ پریس کلب سکرنڈ ہمیشہ مثبت صحافت کرتا آیا ہے اور ہر مثبت کام میں پیش پیش رہا ہے اور امید ہے آگے بھی ایس ہی ہو گا جسکی پریس کلب سکرنڈ کے سرپرست رائو عبدالمنان اور صدر محمد صدیق منگیو نے یقین دہانی کرائی کہ ہر مثبت اقدام میں پریس کلب سکرنڈ آپکے ساتھ ہو گااس موقع پر شہری اتحاد سکرنڈ کے صدرمراد خانزادہ ،پریس کلب کے جنرل سیکریٹری قاضی جاوید ، کنور ظفر ، ولی محمد بھٹی، قادر بخش رند، رضا محمد سیال، مسعود عمرانی راجکما راوڈ اور دیگر بھی موجود تھے