اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

گورنمنٹ پرائیوٹ اسکولز اور کالجز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا ء وطالبات میں اعزازی شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب

سکرنڈ (کنور ظفر عبدالحئی )سکرنڈ یوتھ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے سکرنڈ کے گورنمنٹ پرائیوٹ اسکولز اور کالجز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا ء وطالبات میں اعزازی شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد نعمان صدیق لاٹکی تھے میٹرک اور سیکنڈایئر کے امتحانات میں پورے سکرنڈ سے ملت ہائر سیکنڈری اسکول کی طالبات نے سب سے زیادہ مارکس حاصل کئے جن میں زونیراولد راحت سعید نے پورے سکرنڈ میں پہلی الینہ صابر اور روماسا ارشاد نے دوسری اور فضا عبدالقدوس نے سکرنڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور اپنا اور اپنے اہل خانہ اور اساتزہ کا نام روشن کیا ۔ اسکے علاوہ مہران کیڈٹ اسکول، ماڈرن اسکول، سچل فائونڈیشن اسکول کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز اور گرلز میں پہلی دوسری تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے شیلڈ تقسیم کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ آپ اس اسٹیج پر پہنچ سکیں نوجوانوں کو چاہئے کے نکل سے بھاگیں بیشک اے کی جگہ بی گریڈ آتا ہے آ جائے لیکن جو ہم مارکس لیں وہ اپنی قابلیت سے ہونے چاہیں سکرنڈ کی طلباء کی زائد پوزیشنز آنے پر انکا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ مستقبل میں لڑکوں کا کوٹا ہوا کرے گا اور سیٹیں لڑکیوں سے بھری ہوں گی۔ کیونکہ لڑکیا ںلڑکوں سے زیادہ پوزیشنز لے رہی ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کھیل اور پڑھائی دونوں پر نوجوانوں کو دھیان دینا چاہئے خاص طور پر تعلیم کیونکہ یہ وہ زیور ہے جو کوئی نہیں چھین سکتا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی او قربان علی راہو کا کہنا تھا کہ محنت کرتے رہیں کیونکہ آپ ہی ہمارے مستقبل ہیں گورنمنٹ ہائی اسکول سکرنڈ کے ہیڈ ماسٹر نبی بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ یہ انعام آپ لوگوں کی منزل نہیں ہونا چاہئے آپ کو ابھی بہت محنت کرنی ہے اور دنیا میں اپنا نام روشن کرنا ہے۔تقریب سے وائس چیئرمین ٹائون کمیٹی سکرنڈ رئیس نور احمد لاکھو، ڈی ایس پی انور درانی اسسٹنٹ کمشنر سلامت علی میمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں اسکولوں اور کالجز کے ہیڈ ماسٹرز کو بھی اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔