سال 2016اپنےگہرے اثرات چھوڑ گیا

اسلام آباد(نیوزالرٹ رپورٹ)سال 2016اپنےگہرے اثرات چھوڑ گیا۔سال 2016 میں جہاں بہت سے سنگین حادثات رونما ہوئے وہاں وطن عزیز کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے والی تین بڑی شخصیات امجد صابری ،جنید جمشید ،عبدالستار ایدھی ہم سے جدا ہوگئیں اوراس دنیا فانی سے کوچ کر گئیں ۔
امجد صابری :
1128177-amjadsabri-1466592735پاکستانی قوال و معروف نعت خواں امجد صابری23دسمبر 1976 کوکراچی میں پیداہوئے ،امجد صابری ایک خاندانی قوال تھے جومعروف پاکستانی قوال غلام فرید صابری کے بیٹے تھے ۔ انکا قوال گروپ صابری برادرزکے نام پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے ۔امجد صابری نے ناصرف اپنے والد اور خاندانی پیشے کو زندہ رکھا بلکہ اپنے فن سے وطن عزیز کانام پوری دنیا میں روشن کیا۔امجد صابری 22جون 2016 کو ما ہ رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے ایک پروگرام کیلئے جارہے تھے کہ انکو 2موٹرسائیکل سواروں نے کراچی لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے شہید کردیاتھا۔
عبدالستار ایدھی :
EDHI-640x450عبدالستار ایدھی یکم جنوری 1928 کو پیدا ہوئے ۔پاکستان میں ایدھی فاؤنڈیشن کے نام سے تنظیم کی بنیاد رکھنے والے عبدالستار ایدھی جنہیں کون نہیں جانتا ،ہزاروں ،لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد کیلئے عبدالستار ایدھی ایک مسیحا کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔انہوں نے اپنی تنظیم کے ذریعے پاکستان میں کروڑوں دکھی افراد کوسہارادیا۔عبدالستار ایدھی طویل علالت کے بعد 8 جولائی 2016کو کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔انکے بعد انکی اہلیہ بلقیس ایدھی اور انکے بیٹے فیصل ایدھی، ایدھی فاؤنڈیشن کو چلا رہی ہیں ۔
جنید جمشید :
JUNAID-JAMSHED جنید جمشید 3ستمبر 1964کو پیدا ہوئے ۔ دل دل پاکستان ملی نغمہ سے شہرت پانے والے معروف پاکستانی سنگرجنید جمشید اداکار،سانگ رائٹر،فیشن ڈیزائنر کے طور پر جانے جاتے تھے ۔مگر کچھ سال پہلے انکی زندگی میں ایسی تبدیلی آئی کہ انہوں نے سنگنگ کے میدان سے کو خیرباد کہہ دیااور مذہب کی طرف راغب ہوگئے جس کے بعد باقاعدہ طو ر پر تبلیغ دین کو اپنا پیشہ بنایا ۔وہ رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے کئی پروگرامزمیں بطور میزبان شرکت کرچکے ہیں ،جبکہ وہ دنیا 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل تھے ۔معروف ثناء خواں ،مذہبی شخصیت جنید جمشید 7دسمبر کو چترال سے اسلام آباد آنے والےبدقسمت طیارہ کو پیش آنے والے حادثہ کے نیتیجہ میں جاں بحق ہوگئے ،جبکہ انکے ساتھ انکی اہلیہ بھی جاں بحق ہوگئی۔