اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سفیر پاکستان محترم منظور الحق کے اعزاز میں عشائیہ

ریاض(ویب ڈیسک)سفیرِ پاکستان محترم منظور الحق کے اعزاز میں معروف ادبی، سماجی و ثقافتی تنظیم بزمِ ریاض کے صدر سید تصدق گیلانی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، عشائیہ کی تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کے افسران اور عمائدین ریاض نے فیملیز سمیت بهرپور شرکت کی۔سفیرِ پاکستان محترم منظور الحق کی سید تصدق گیلانی کی رہائش گاہ پر خصوصی آمد کے موقع پر عمائدین ریاض کی جانب سے سفیرِ پاکستان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔تصدق گیلانی نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفیرِ پاکستان محترم منظور الحق کی کمیونٹی اور خاص طور پر پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے شاندار خدمات کے اعتراف میں ان کے اعزاز میں یہ خصوصی عشائیہ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سفیرِ پاکستان اور ان کی ٹیم نے جس مستقل مزاجی کے ساتھ کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل میں دن رات ایک کئے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں، ہم سفیرِ محترم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔سفیرِ پاکستان محترم منظور الحق نے اپنے خطاب میں میزبان تصدق گیلانی اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیک نیتی سے فرائض کی ادائیگی ہمارا اولین فریضہ ہے مملکت میں مقیم پاکبان وطنِ عزیز کی پہچان ہیں اور یہاں کے قانون اور قوائد و ضوابط کا احترام ہم پر واجب ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاک سعودی برادرانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوچکے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام آپس میں محبت و اخوت کی بہترین مثال ہیں ہمیں ان تعلقات کو ہمیشہ اسی طرح قائم و دائم رکهنا ہے۔عشائیے کی تقریب میں بیگم سفیرِ پاکستان نگہت منظور، نائب سفیر حسن وزیر، ملٹری اتاشی بریگیڈیئر شاہد منظور، نیول اتاشی ارشد ممتاز خان، کمرشل اتاشی ڈاکٹر عامر، ہیڈ آف چانسری شاہ فیصل کاکڑ، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف سمیت مختلف طبقہء فکر اور تنظیموں کے نمائندہ افراد نے بهرپور شرکت کی جن میں شمشاد صدیقی، ریاض راٹهور، خالد رانا، وقار وامق، ڈاکٹر منصور میمن، اصغر قریشی، ڈاکٹر طارق عزیز، عامر شہزاد، رانا خالد، ڈاکٹر اسد رومی اور پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل سکول طاہر رضا عابد نمایاں تهے۔اس موقع پر بزمِ ریاض کے سنیئر رکن نقی حسن اور نوجوان گلوکار سلیم رفیق نے اپنی ترنم ریز گلوکاری سے حاضرین کے دل جیت لئے جبکہ ڈاکٹر سعید احمد وینس نے کلامِ میاں محمد بخش سنا کر محفل کے حسن کو دوبالا کردیا۔