اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلین میں استقبال ربیع الاول کی محفل کا انعقاد

آئرلینڈ(ویب ڈیسک)یوں تو سارا سال حضور کے تذکار جمیل کی محفلیں منعقد ہوتی رہتی ہیں لیکن جونہی ربیع الاول کی آمد ہوتی ہے تو اہل ایمان قریہ قریہ بے ساختگی اور وارفتگی کے عالم میں محافل میلاد اور جلسے جلوس کی صورت میں اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قلبی محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ربیع الاول کے آغاز میں ہی میلاد پاک کے حوالے سے آئرلینڈ کے تمام بڑے شہروں میں مختلف محافل کا آغاز کر دیا اور اس کی پہلی محفل استقبال ربیع الاول کے حوالے سے ایک خوبصورت انداز میں علامہ محمد عدیل کی رہائش گاہ ڈبلین میں اس کا انعقاد کیا جس میں تحریک منہاج آئرلینڈ کے کارکنان سمیت عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی محفل کا آغاز قاری حافظ تنویر حسین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔چوہدری محمد عارف، ڈاکٹر محمد گلزار، فرقان اسلم اور حافظ تنویر نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول پیش کیے جبکہ نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کیے۔اس محفل کی صدارت منہاج القرآن پاکستان یوتھ ونگ کے سابقہ صدر سعید رحمن نے کی جبکہ مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے اہم ارکان ڈاکٹر محمد مدثر ثاقب اور ڈاکٹر محمد گلزار تھے۔ منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے اپنے خطاب میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خوشی کے طور پر منانا اس کی اسلام میں شرعی حثیت کیا ہے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں آپنے بڑے مضبوط دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کا فضل، رحمت اور احسان ہیں۔ امت سلمہ پر واجب ہے کہ وہ اس نعمت عظمیٰ پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی کسی عطا پر اس کا شکر بجا لانا سنت انبیا ہے۔تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے سینئر رہنما حضرت پیر غلام دستگیر نے خصوصی پیغام اور خصوصی دعا کی۔ آخر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں صلوتہ و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور شرکاء کی توضع ضیافت میلاد سے کی گئی۔اس محفل میں جن خاص شخصیات نے شرکت کی اُن میں سعید رحمن، ڈاکٹر محمد مدثر ثاقب، ڈاکٹر محمد گلزار، عتیق باجوہ، سعید حامد، رضوان احمد تور، حافظ محمد سعید، مرزا رضوان بیگ، آصف رضا، حافظ نعمان دورانی، چوہدری محمد عارف، حافظ محمد تنویر، پرویز ملک اور دیگر احباب شامل تھے۔