اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت کی تاریخ 2018ہے ،اب کوئی احتجاج ہمیں نہیں روک سکتا :مریم اورنگزیب

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ اب کوئی احتجاج ہمیں نہیں روک سکتا ،حکومت کی تاریخ اب 2018ہی ہے ،پاکستان انتشار ،دھرنوں اور فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ راولپنڈی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو چار مطالبات اپنی سندھ حکومت سے منوائیں ،میاں نواز شریف سے ان مطالبات کا تعلق نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف قوم کو بہت سے تحفے دے رہے ہیں ،پبلک پارکس آباد ہونا اس بات کی عکاس ہے کہ دہشت گردی ختم ہونے جا رہی ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتشار کی سیاست کے باوجود نواز شریف عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح سب سے کم ہے ۔