اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جشن عید میلا دالنبی ﷺ ، ملتان میں 12 ہزار پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) جشن عید میلا دالنبی ﷺ کے سلسلے میں تیار کیا گیا پاکستان کا سب سے وزنی کیک کاٹ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں متعدد کاریگروں نے مسلسل 7 دن کی محنت سے نبی آخر الزماں ﷺ کی سالگرہ کے سلسلے میں 12 ہزار پونڈ وزنی کیک تیار کیا اور نبی اکرم ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ کیک کاٹنے کی تقریب مغرب کی نماز کے بعد سجائی گئی جس میں مقامی شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور حضرت بہاو¿الدین زکریا ؒ کے گدی نشین شاہ محمود قریشی نے یہ کیک تاریخی تلوار سے کاٹا۔