اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاناما کیس سماعت کیلئے مقرر، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بینچ 4 جنوری کو سماعت کریگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی پاناما کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 4 جنوری کو کیس کی سماعت کریگا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیر اعظم نوازشریف اور انکے بچوں کے خلاف زیر سماعت پاناما کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ 4جنوری کو کیس کی دوبارہ سماعت کریگا ۔ نئے بینچ میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار خود شامل نہیں ہونگے۔ کیس کی سماعت کیلئے تشکیل پانے والے نئے بینچ میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجا ز افضل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سابق بینچ کے رکن جسٹس اعجاز الحسن , جسٹس شیخ عظمت اور جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی نئے بینچ کا حصہ ہونگے ۔سابق بینچ میں شامل جسٹس امیر ہانی مسلم نئے بینچ کا حصہ نہیں ہونگے۔ یاد رہے اس سے قبل سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کر رہا تھا ۔