اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چیئرمین ضلع کونسل کی حلف برداری کی تقریب ڈی سی او علی اکبر بھٹی کی صدارت میں منعقدہوئی

وہاڑی(نیوز الرٹ)چیئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی ،وائس چیئرمین عاصم سعید خان منیس، رانا شاہد سرور سے حلف ریٹرننگ ٖآفیسر میاں اظہر جاوید نے ڈی سی او علی اکبر بھٹی کی صدارت میں منعقدہ ایک تقریب میںلیا جس میں ایم این ایز سعید احمد خان منیس، ساجد مہدی سلیم ،چودھری نذیر ارائیں، ایم پی ایز چودھری ارشاد ارائیں ، یوسف کسیلیہ ، شمیلہ اسلم ، میاں آصف خورشید ، میاں ناصر دولتانہ، نعیم بھٹی، سابق بزرگ پارلیمنٹرین پیر ذوالفقار چشتی، ڈی پی او عمر سعید ملک ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن عامر جاوید ، ممبران ضلع کونسل علمدار حسین شاہ، چودھری جواد مسعود گھمن ، حاجی ملک سلیم بھارہ، چودھری حبیب احمد گوجر، چودھری صفدر گوجر، چودھری محمد اطہر، پیر مطیب چشتی ، البرٹ پطرس، شفیق الرحمن کمبوہ، آفتاب احمد گوجر ، سمیرا محمد حسین ، نازیہ تحسین ودیگر سمیت انتظامی افسران مختلف محکموں کے سربراہان کی بڑی تعداد نے شرکت کی چیئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق اپنے آپکو خادم ضلع ڈکلیئر کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ جس طرح وزیراعظم میاں نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جس طرح ملک اور پنجاب کو مثالی بنانے کے لیے کوشاں ہیں وہ بھی انکی تقلید میںوہاڑی کو پنجاب بھر میں مثالی ضلع بنائیں گے ممبران ضلع کونسل اور عوام کے لیے انکے دفتر اور گھر کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں وہ عوام کے مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے آپ کو افسران کو بجائے خادمین سمجھیں از خود اپنی اصلاح کرلیں ایسا نہ کیا تو وہ سختی کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو پریشان کرنے والے افسران کے خلاف تا دیبی کاروائی بھی ہوگی ہر مظلوم کا ساتھ دیا جائے گا ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے خطاب میں کہا کہ آج سے چیئرمین ضلع کونسل اور انکے ساتھیوں کی آز مائش کا وقت بھی شروع ہورہا ہے کیونکہ عوام نے ان سے بہت سی توقعات وابستہ کررکھی ہیں ۔