اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

وہاڑی: تھانہ میراں پور میں واجد نامی زمیندار کی ذہنی معذور لڑکی سے کئی ماہ تک جنسی زیادتی۔۔۔

وہاڑی(میاں شہزاد ندیم سے)تحصیل میلسی کےتھانہ میراں پور کی حدود میں ظلم و بربریت کی انتہا،موضع ہر دوگنب میں بااثرزمیندار گزشتہ کئی روز سے فاترالعقل لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا. لڑکی حاملہ ہونے پر ڈی این سی کے لئے ایم ایس ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر محمد فاضل کے نجی کلینک نواحی علاقہ جلہ جیم پر لایا گیا. جہاں ایم ایس کی بیوی ڈاکٹر وسیمہ فاضل کے ڈی این سی کے دوران لڑکی دم توڑ گئی.بااثر افراد کے دباؤ پر ورثاء نے دفنانے کی کوشش کی تو اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اور لاش قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی پہنچا دی. زیادتی کرنے والا ملزم واجد کراچی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے. دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ میراں پور غلام مرتضیٰ کا تحصیل ہسپتال میں کہنا تھا کہ تحقیقات کے لئے پنجاب فرانزک اینڈ سائنٹیفک اتھارٹی سے مددلی جا رہی ہے. عقیلہ بی بی کا پوسٹمارٹم کروایا جا رہا ہے. واقعے میں ملوث ملزم واجد اور لیڈی ڈاکٹر کے خلاف میرٹ پر کاروائی کی جائے گئی.ذرائع کے مطابق با اثر افراد واقعہ کو دبانے کےلئے اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں. عوامی وسماجی حلقو‍ ں نے اعلی حکام سے تحقیقات کرواتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.