اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وہاڑی: نوکری کا جھانسہ، لڑکیوں کا جنسی استحصال، سابقہ سرکاری ملازم B.Aکی طالبہ کوکئی بار مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

وہاڑی(شہزاد ندیم سے)سا بقہ ای ٹی او وہاڑی انوار الحق کی بی اے کی طالبہ سے مبینہ طورپر زیادتی پولیس تھانہ ماچھیوال نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سابقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر وہاڑی انوار الحق نے 8 ڈبلیو بی کی رہائشی بی اے کی طالبہ عائشہ فاطمہ کو نوکری کا لالچ دیکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس تھانہ ماچھیوال نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا متاثرہ طالبہ عائشہ فاطمہ نے موقف اختیار کیا کہ میرے گھریلو حالات کی وجہ سے سابقہ ای ٹی او انوار الحق نے مجھے نوکری کا جھانسہ دیا جس پر اس نے مجھے متعدد بار اپنی ہوس کا نشانہ بھی بنایا طالبہ نے مزید کہا کہ میں نے تھانہ ماچھیوال میں مقدمہ درج کروایا تو تفتیشی مجھے سارا سارا دن اپنے کمرے میں بٹھائے رکھتا جبکہ پولیس نے ملزم سے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر ملزم کو بے گناہ کردیا اور اب انوار الحق مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے طالبہ عائشہ فاطمہ نے کہا کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کرلوں گی جس کی ذمہ دار پولیس ہوگی۔