اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین ، وائس چیئرمین سردار غلام مرتضیٰ ڈوگر نے ٹی ایم اے ہال میں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

وہاڑی(نیوز الرٹ)چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین ، وائس چیئرمین سردار غلام مرتضیٰ ڈوگر نے ٹی ایم اے ہال میں منعقدہ سادہ و پروقار تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا دونوں سے ریٹرننگ افیسر عاصم علی بھٹی نے الگ الگ حلف لیا اس موقع پر ایم این اے طاہر اقبال چودھری ، لیگی رہنما رانا طاہر محمود نمبردار، صدر بار ملک شبیر اعوان ، مرکزی انجمن تاجرا ن کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکرٹری رائو خلیل احمد ، میاںساجد آصف، چودھری قمر اقبال ، قار ی نذر اقبال چودھری ، شیخ اصغر علی ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عامر جاوید ، عبدالرشید بھولی بھٹی ، شیخ محمد اسلم ، حاجی شیخ ریاض، شیخ رمضان، عرفان خان ڈاہا، شیخ عدنان، رائے کلیم اللہ ، ڈاکٹر خلیل راجپوت، رضوان خان ڈاہا، آفتاب احمد گوجر، یسٰین بھٹی، اجمل خان ڈاہا، رائو محبوب احمد، شیخ عمران ،محمد انور رحمانی ، مہر بشیر احمد، امتیاز مغل ، مرزا مقبول احمد، چودھری جاوید مہران ، شیخ خالد مسعود، میاں وحید الرحمن ، شاہد محمود مرزا، چودھری جاوید اکمل ، کونسلرز بلدیہ شیخ محمد جاوید احمد کالا، جام طاہر حسین سٹھار، رانا فخرالسلام ، حکیم محمد سعید، عمار اعجاز، صادق کاشی ، عنایت گوجر، عمانوایل جوزف، مجید بھلر، عظیم پڑھیار سمیت معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی حلف برداری کی تقریب کی نظامت ڈپٹی ڈائریکٹر سید ماجد علی شاہ نے کی بلدیہ میں خواتین کونسلرز، مقامی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید گروپ، ایم این اے تہمینہ دولتانہ گروپ کے کونسلرز نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کی قبل ازیں شیخ محمد حسین چیئرمین بلدیہ وہاڑی، غلام مرتضیٰ ڈوگر وائس چیئرمین ،ایم این اے طاہر اقبال چودھری، رانا طاہر محمود نمبردار کے بلدیہ پہنچنے پر ٹی ایم او میاں اظہر جاوید ، تحصیل افیسرریگولیشن رائو محمد نعیم خالد نے ہار پہنا کرانہیں خوش آمدید کہااس موقع پر نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،طاہر اقبال چودھری زندہ بادکے نعرے بھی لگوائے گئے ۔ Set Vehari  .2