اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کھا گئی زمین انساں کیسے کیسے ( مہر ساجد بلال )

سبزہلالی پرچم کے قومی ہیرو ماسٹر الطاف حسین کی فیملی توجہ کی منتظر

زندہ قومیں کبھی اپنے محسنوں اپنے ہیروز کو نہیں بھولا کرتیں جو پرچم آج ہماری پہچان ہے جس کو لہراتا ہوا دیکھ کر ہمارا دل خوشی سے باغ باغ ہو جاتا ہے جو دشمنوں کی نیندوں کو حیران کیے ہوئے ہے اس پرچم کو ہماری پوری قوم کے قائد بابائے قائد اعظم محمد علی جناح کے حکم سے ماسٹر الطاف حسین نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیا اور جب وہ لہرایا تو پاکستان کی پہچان بنا اس پرچم سے ہی تو ہماری دنیا میں پہچان ہوئی ماسٹر الطاف حسین کو یہی اعزاز نہیں حاصل بلکہ خوشی اور فخر کی بات تو یہ بھی ہے کہ بابائے قائد کے حفاظتی دستے میں سیکورٹی گارڈ کی ذمہ داریاں بھی ادا کرچکے ہیں ہمارے اس قومی ہیرو کو اپنے اوپر فخر تھا اورپاکستان کا پہلا پرچم بنانے کی اس قدر خوشی تھی کہ جب تک زندہ رہے تو پاکستان کا پرچم اپنے گھر میں ہر وقت بلند ہوائوں میں لہراتا دیکھتے اور خوشی سے جھومتے رہتے تھے ماسٹرالطاف حسین نے یہ اعزاز 31 سال کی عمر جون 1947میں حاصل کیااور ہمارا قومی ہیرو6فروری 1967کو خالق حقیقی میں جا ملا ان کی فیملی ان کے بیٹے ظہورالحسن 5/7-1نزڈ جامع مسجد سرفراز کالونی نمبر1حیدر آباد سندھ میں مقیم ہیں ظہورالحسن کی بیگم اور ماسٹر الطاف حسین کی بہوں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلہ ہے اور ان کا ایک بیٹا جس کا نام زوہیب حسین ہے وہ بھی بیمارہے مالی حالات ناگزیر ہونے کی وجہ سے قومی ہیرو کی فیملی پریشانی سے دوچار ہے اور پاکستانی اقتدار میں آنے والی تمام حکومتوں نے بھی ان کو نظر انداز کر رکھا ہے سبز ہلالی پرچم کے ہیرو کی فیملی حکومت اور پاکستانی عوام کی توجہ کی منتظر ہے ہمیں اور ہماری حکومت کو اس کٹھن وقت میں اپنے قومی ہیرو کی فیملی کا ساتھ دینا ہو گا اور ثابت کرنا ہو گا کہ ہم آج بھی اپنے سبزہلالی پرچم کے ہیرو کو نہیںبھولے میں اپنی پوری قوم اور حکومت پاکستان ،حکومت سندھ سے اپیل کرتا ہوں کہ ماسٹر الطاف حسین کی فیملی کی مدد کے لیے ان سے رابطہ کرے اور تمام اخراجات کو اپنے ذمے لیتے ہوئے کسی اچھے ہسپتال میں قومی ہیرو کی بہو کا علاج کروایا جائے تاکہ وہ اپنی زندگی خوشی سے گزار سکے اوران کی صحت یابی کے لیے ملک بھر میںخصو صی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ قومی ہیرو کی فیملی کی تمام مشکلات اور پریشانیوں سے نجات فرمائے اور انکی بہو اور پوتے کوجلدصحت یاب فرمائے( آمین)
قومی ہیرو کی فیملی سے رابطے کے لیے ان نمبر پر کال کر سکتے ہیں
(0321-3062043/022-2618877)