اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نیوز الرٹ کی خبر پر ایکشن 4اہلکار معطل۔ انکوائری شروع

ملتان (ملک جاوید وینس)ملتان کا علاقہ پرانی سبزی منڈی چوک پر پولیس اہلکار شہریوں سے پیسے بٹورنے لگے جب کہ پولیس کا کام شہریوں کی حفاظت کرنا ہے جب کہ پولیس اہلکار وں نے خود ہی ڈاکو بن کر شہریوں کو لوٹنا معمول بنا تھا ہ 4،کوئک ریسپونس کے اہلکاروں کا ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنا معمول بن گیا تھا شہریوں کو تلاشی کے بہانے روک کر شہریوں کی جیبیں خالی کر لیتے تھے ان اہلکاروں کو اعلی حکام نے نیوز الرٹ پر خبر چلنے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے معطل کر دیا۔شکایت کی صورت میں یا شہری ان سے پوچھتے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں تو پولیس اہلکار شہریوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے تھے ایک ماہ پہلے CPO ملتان اور RPO ملتان نے کوئک ریسپونس فورس قائم کی تھی جس کا مقصد شہر میں چوری یا ڈکیتی کی واردات ہو رہی ہے تو یہ کوئک ریسپونس کریں گے اور پانچ یا سات منٹ میں موقعہ پر پہنچیں گے اس فورس کو موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بھی دیا گیا تھا کہ یہ فورس۔ مصیبت زدہ شہریوں کی مدد کریں گے مگر یہ اہلکار ہی شہریوں کو لوٹتے تھے۔

urdu breaking news