اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خواجہ آصف کے حلقہ میں ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نادرا نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقے این اے 110میں ووٹوں کی تصدیق سے متعلق اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے ۔ اس رپورٹ میں حیران کن انکشافات کئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نادرا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حلقے میں ایک لاکھ دو ہزار 950 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔تین ہزار 478کاونٹر فائلز کا ریکارڈ ہی موجود نہیں جس کا مطلب ہے کہ 35ہزار ووٹوں کا ریکارڈ موجود نہیں۔رپورٹ کے مطابق اس حلقے میں 229پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے جن میں سے 198پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ ملا ہے جبکہ 31پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ ہی نہیں ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین نادرا کو 6جون کو طلب کر رکھا ہے۔