اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

محکمہ ایریگیشن کی لاپرواہی کے سبب ضلع خوشاب میں نہری نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ ایریگیشن کی لاپرواہی کے سبب ضلع خوشاب میں نہری نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا‘ جس کی وجہ سے زرعی اراضی آبپاشی کے وسائل نہ ہونے کے باعث بنجر اور ویران ہو رہی ہے اور کاشتکاروں کیلئے زرعی اجناس کے پیداواری اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں رہا۔ ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر ملک محمد یعقوب طارق نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ محکمہ انہار ضلع خوشاب میں پورا سٹاف تعینات نہیں ‘ پٹواریوں کی منظور شدہ آسامیاں 45ہیں جبکہ پورے ضلع میں صرف 22پٹواری کام کررہے ہیں۔ ضلعدار کی 7میں سے پانچ آسامیاں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے محکمہ انہار کی کارکردگی عملی طور پر صفر ہو چکی ہے۔ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع خوشاب میں زرعی معیشت کو تباہی سے بچانے اور کسانوں کو انکے رقبہ کی ضرورت کے مطابق آبپاشی کے وسائل مہیا کرنے کیلئے محکمہ انہار کو فعال بنایا جائے اور یہ اُسی صورت میں ممکن ہے جب محکمہ انہار میں پورا سٹاف تعینات ہو۔ اس ضمن میں جب ایکسئن انہار انور علی ندیم انصاری سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ محکمہ انہار کی خالی آسامیوں کے بارے میں محکمہ ایریگیشن پنجاب کو بار بار آگاہ کیا جا چکا ہے لیکن ابھی تک اس ضمن میں کوئی عملی پیشرفت نہیں ہوئی۔ اُنھوں نے بتایا کہ ضلع خوشاب میںمحکمہ انہار محدود سٹاف کے باوجود اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے تاہم کسانوں کی مشکلات اور مسائل کے ازالہ کیلئے مکمل سٹاف کی تعیناتی ضروری ہے۔