اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

باغبانپورہ لاہور میں پتنگ بازی کا شوق ایک اورزندگی نگل گیا،دھاتی ڈور سے کرنٹ لگنے سے نوجوان چل بسا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں نوجوان دھاتی ڈور سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے رہائشی ساجد نے گھر کی چھت پر پتنگ کٹ کر گرتے ہوئے دیکھی تو نوجوان پتنگ پکڑنے کیلئے بھاگ کھڑا ہوا اور جونہی اس نے دھاتی ڈور کو پکڑا کوتووہ کرنٹ لگنے سے ٹرپنے لگا کرنٹ اس قدر شدید تھا کہ ساجد موقع پرہی دم توڑ گیا۔گھروالوں نے جب چھت پر آکر دیکھا تو نوجوان کے ہاتھ میں دھاتی ڈور تھی اور اس کا حصہ بجلی کے تار میں اٹکا ہوا تھا جو اس کی موت کاسبب بنا۔ساجد کی موت سے اس کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی مگر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور نہ ہی کسی نے ان سے رابطہ کرنے کی ضرورت سمجھی۔ اہل علاقہ نے مشتعل ہوکر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی جس کے بعد پولیس کو ہوش آیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرد نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے پتنگ بازوں کیخلاف آپریشن حکم دیا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں سے 115پتنگ باز وں کو گرفتار کرکے 103مقدمات درج کرلئے۔واضح رہے کہ واضح رہے کہ پتنگ بازی میں سدی مانجھے کی جگہ کیمیکل ڈور کے استعمال نے گزشتہ کئی سال میں لا تعداد گھروں میں صف ماتم بچھا دی ہے، اس حوالے سے بسنت میلوں میں بھی اکثر ایسے واقعات پیش آچکے ہیں، کہ جس میں کئی گھروں کے چراغ بجھ گئے۔