اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پولیس کے ہاتھوں اسلام آباد میں نوجوان کی ہلاکت، گاڑی میں موجود لڑکی بھی میدان میں آگئی، پولیس اہلکار گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سبزی منڈی کے علاقے میں کارسوار نوجوان کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلانے والے پولیس اہلکار نے گرفتاری دیدی جبکہ گاڑی میں ساتھ موجود لاہور کی لڑکی نے بھی پولیس کو اپنا بیان ریکار ڈ کرادیاہے ۔
جیونیوز کے مطابق تیمور ریاض کیساتھ گاڑی میں موجود 20سالہ سونیا نامی لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں بتایاکہ تیمورسے3 سال سے دوستی تھی ، 29 تاریخ سے اسلام آباد آئی ہوئی تھی، جمعرات کی رات کھانے کے وقت سے ساتھ تھے، سبزی منڈی کی طرف سے آئے اور جےپی روڈجانا تھا۔ دوسری طرف فائرنگ کرنیوالے کانسٹیبل سمیع اللہ نے اپنے بیان میں موقف اپنایاکہ تیز گاڑی دیکھ کر ناکے پر روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑی پلاسٹک بیریئرسے ٹکراکراسی تیزی سے آگے بڑھی، 2 فائر ٹائر پرکیے جو مس ہوئے،تیسرا فائراوپرجا لگا،ڈرائیورجاں بحق ہوا تو کارفٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔ بتایاگیاہے کہ ملزم سمیع اللہ کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں قتل کی کوشش کا مقدمہ درج ہے جبکہ اسے ایس ایس پی آپریشنز کے سامنے پیش کردیاگیا اور پیر کو عدالت میں پیش کیاجائے گا۔