اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,116FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہندوستان گزشتہ 7 دہائیوں سے مذاکرات کا ڈرامہ رچارہا ، کشمیریوں کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے بھارتی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے:سید علی گیلانی

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے سربراہ سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت گزشتہ 7 دہائیوں سے مذاکرات کا ڈرامہ رچارہا ہے ، 152 مرتبہ مذاکرات کے ڈرامے رچائے گئے لیکن زمینی حقائق جوں کے توں ہیں، حریت رہنمائوں میں اختلافات کی باتیں بھارت نواز طبقہ پھیلا رہا ہے۔ ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں بزرگ حریت پسند لیڈر سید علی گیلانی کا کہناتھا کہ حریت رہنمائوں میں اختلافات کی باتیں بھارت نواز طبقہ پھیلا رہا ہے، پاکستان کی طرف سے سفارتی اور اخلاقی تعاون مسلسل حاصل رہا جبکہ مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانی بھائیوں کی محبت کسی بیان کی محتاج نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد کسی حد تک حقائق د نیا تک پہنچے ، جبکہ مقبوضہ وادی میں کئی ماہ سے جاری مسلسل احتجاج کی نئی لہر اور کشمیریوں کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے بھارتی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کے سامنے زیادہ دیر تک کھڑی نہیں رہ سکے گی اسے اپنا تسلط ختم کرنا پڑے گا ۔