اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فٹ پاتھوں پر قبضہ مافیا کا کنٹرول اور انتظامیہ کی لاپروائی ٹریفک مسائل میں اضافہ کا سبب ہے۔ڈاکٹر کاشف عدنان

کھاریاں(عزیزالرحمان مجاہد سے)جماعت اسلامی کھاریاں کے امیر ڈاکٹر کاشف عدنان نے کہاہے کہ شہر بھر میں مختلف شاہرائوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ مافیا کا کنٹرول اور انتظامیہ کی لاپروائی کے سبب ٹریفک مسائل میں اضافہ ہورہا ہے جس سے گھنٹوں ٹریفک بند رہنے سے مختلف قسم کے مسائل کے ساتھ حادثات پیش آرہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کیا ۔نیوز الرٹ سے گفتگوکرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ٹریفک کے شدید دبائو کی وجہ سے کچھ سڑکوں پر گھٹنوں ٹریفک جام رہنا انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے جو صرف چلانوں کا ہدف پورا کرنے میں مصروف عمل نظر آتی ہے ۔انہو ںنے کہا کہ اکثر شاہرائوں کی اطراف ٹھیلے اور ریڑھیوں کے کھڑے ہونے کی بنا پر ٹریفک جام ہو جاتا ہے اور خریداری کے لیے آنے والے شہری اپنی گاڑیاں ، موٹرسائیکلیںو دیگر ٹرانسپورٹ مین روڈ پر ہی پارک کرنے پر مجبور ہیں جبکہ انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر سکول اور کالجز کی چھٹی کے وقت ٹریفک مسائل میں اضافہ ہوتا ہے جب گاڑیوں کا سیلاب کسی کنٹرول میں نہیں ہوتا اور متعلقہ اہلکار ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کی بجائے چلانوں کی شرح پوری کرنے میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وارڈن ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی تمام رکاوٹوں کو فی الفور ختم کریں اور اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرے تاکہ لوگوں کو ٹریفک جام کے ذہنی کرب سے نجات مل حاصل ہو سکے ۔