اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کرپشن کے خلاف عدالتی اختیارات کی کوئی حد نہیں، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ کرپشن کے خلاف عدالتی اختیارات کی کوئی حد نہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ٹیلی کام سیکٹر میں غیر قانونی ایکسچینجز سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے نیب کو ایک ماہ میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران ایل ڈی آئی کمپنیوں کے وکیل خواجہ حارث نے رینٹل پاور کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں عدالت نے شکایت کنندہ کا کردار ادا کیا، اس سے ادارے دباؤ میں آتے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو شکایت کنندہ نہیں بننا چاہیے لیکن ہم کرپشن کو برداشت نہیں کرسکتے، ہمیں اداروں سے کرپشن کو ختم کرنا ہے، اس سلسلے میں اختیارات کی کوئی حد نہیں۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے عدالتی دائرہ کار کو وسیع بھی کیا جاسکتا ہے۔ کیس کی مزید سماعت اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔