اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گائوں حاجی غلام نبی چوہان میں ہیپاٹائٹس اسکریننگ اینڈ ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

سکرنڈ ( کنور ظفر عبدالحئی ) ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام گورنمنٹ آف سندھ کے تعاون سے الخدمت فائونڈیشن سکرنڈ نے گائوں حاجی غلام نبی چوہان میں ہیپاٹائٹس اسکریننگ اینڈ ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا جس میں تقریبا 487 افراد کی ویکسینیشن کی گئی جن میں 200 بچے اور 287 مرد و خواتین شامل ہیں اسکریننگ ٹیسٹ میں 5 افراد میں ہیپاٹائٹس بی اور 22 میں سی پازیٹو پایا گیا جنہیں مزید مفت علاج کے لئے تعلقہ اسپتال سکرنڈ آنے کی ہدایات کی گئیں اس دوران صحت سے متعلق سیمینار بھی کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ہیپاٹائٹس پروگرام حیدرآباد کے انچارج ڈاکٹر چیتن مل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اپنے پیسے بنانے کے لئے انجیکشن زیادہ استعمال کرتے ہیں جبکہ انجیکشن کا استعمال انتہائی ایمرجنسی میں کیا جاتا ہے اس لئے مریض انجیکشن کم سے کم استعمال کریں ۔ کیونکہ ہیپاٹائٹس کا موزی مرض استعمال شدہ انجیکشن کے دوبارہ استعمال، استرے کا استعمال ، دانت یا ڈاڑہ نکوانے کے اوزار کے استعمال سے پھیلتا ہےاس لئے ان میں احتیاط کریں ڈاکٹر منصور قریشی کا کہنا تھا سندھ حکومت نے یرقان کا علاج عرصہ سے مفتب کیا ہوا ہے عوام کو چاہئے کہ اس سے فائدہ اٹھائیں اپنے ٹیسٹ کرائیں اور اس موذی مرض سے خود کو اپنے خاندان اور گائوں کو بچائیں ۔الخدمت فائونڈیشن سکرنڈ کے نائب صدر کنور ظفر علی نے اپنے پیغام میں گائوں کے لوگوں کو ویکسینیشن اور ٹیسٹ کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن ہر وقت عوام میں موجود ہے چاہے وہ سیلابی صورتحال ہو رمضان افطار پروگرام ہو یا راشن کی تقسیم ہو ہر وقت عوام کی مدد کے لئے سب سے آگے موجود ہے سیمینار سے جماعت اسلامی ضلع نوابشاہ کے امیر کنور راشد مکرم، پولیو سپروائزر فھمیدہ کیریو، چوہان اتحاد کے غلاام نبی چوہان، قاضی جاوید ، عبدالتواب شیخ مسعود عمرانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کیمپ کے انتظامات رائو کاشف، عاشق حسین پٹھان، عاقب رائول نے سنبھالے۔scrund2