اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گوریلا جیسا چپس کا ٹکڑا ایک لاکھ ڈالر میں فروخت

واشنگٹن: مشہور آن لائن ویب سائٹ ’’ای بے‘‘ پر چیٹوز چپس کا ایک ٹکڑا جو گزشتہ برس مرجانے والے گوریلے سے مشابہہ ہے وہ ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا جو پاکستانی ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ چیٹوز چپس کا یہ ٹکڑا دنیا بھر میں مشہور ہونے والے ’’سِلوربیک‘‘ گوریلے سے ملتا جلتا ہے۔ یہ گوریلا سنسناٹی چڑیا گھر میں گزشتہ برس مرگیا تھا تاہم ای بے پر اس کی شکل والا چپس کا ایک ٹکڑا اب بھی اس گوریلے کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ 28 جنوری کو ای بے کے ایک صارف نے حرامبے گوریلے کی درخت پر چڑھتے ہوئے ایک تصویر اور چپس کے ٹکڑے کی تصویر رکھی جو گوریلے کے ہیولے سے بہت ملتی جلتی تھی۔ اس کی ابتدائی بولی 12 ڈالر لگائی گئی۔ یہ تصویر چند گھنٹوں میں پورے سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی اور 7 فروری تک اس کی بولی ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔ ای بے کے مطابق یہ آئٹم اب تک ان کی ویب سائٹ پر موجود اور فروخت کے لیے دستیاب ہے تاہم رقم کی ادائیگی کا طریقہ کار نہیں بتایا گیا ہے۔ cheetos