اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزارت داخلہ کا ملک بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( مانیترنگ ڈیسک ) ہوائی فا ئرنگ سے جانی نقصان کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور اس کے لیے باقاعدہ ایس او پی تشکیل دیاجا ئے گا جس کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کرینگے اور ہوائی فائرنگ کو روک سکیں گے ۔ تعزیرات پاکستان کے سیکشن 337 ایچ میں ایسے کسی بھی اقدام کی ممانعت کی گئی ہے جس میں لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوں لیکن اس کے باوجود ملک میں شادی بیاہ اور خوشی کی دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے ۔