اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت میں خاتون کے دماغ سے زندہ لال بیگ برآمد

تامل ناڈو: بھارت میں ایک خاتون کے سر سے زندہ لال بیگ برآمد ہوا جس پر خود ڈاکٹر بھی حیران ہیں۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو کی رہائشی 42 سالہ سلوی نامی خاتون نے بتایا کہ انہیں رات کو نیند کے دوران اپنے دائیں نتھنے میں کوئی کیڑا رینگتا ہوا محسوس ہوا تھا جس پر وہ پہلے سمجھیں کہ شاید یہ سردی کی وجہ سے ہے لیکن بعد میں انہیں سر میں کسی چیز کے سرسرانے کا احساس ہوا اور وہ خوفزدہ ہوکر صبح اسپتال پہنچیں۔ خاتون نے بتایا کہ انہیں یقین تھا کہ ان کے سر میں کوئی کیڑا گھس گیا ہے اور جب جب وہ ہلتا ہے ان کی آنکھوں میں شدید جلن محسوس ہوتی ہے۔ خاتونِ نے بعد میں اسپتال سے رابطہ کیا تو ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کے ناک کی ہڈی بڑھ رہی ہے تاہم خاتون نے حرکت کے احساس پر زور دیا تو ڈاکٹروں نے انہیں ایکسرے اور اسکین کا مشورہ دیا۔ خاتون نے دوسرے اسپتال سے رابطہ کیا تو ڈاکٹروں نے اینڈوسکوپی سے جائزہ لیا جس پرانہیں لال بیگ کی دو مونچھیں (اینٹینا) ہلتی محسوس ہوئیں، آنکھ ، ناک اور کان کے ماہر ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون کے سر میں ایک بڑا اور زندہ لال بیگ ہے جو باہر نکلنا نہیں چاہتا۔ ڈاکٹروں کے مطابق لال بیگ کھوپڑی کی بنیاد میں پھنسا ہوا ہے جہاں بھیجا اور آنکھیں ملتی ہیں۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے لال بیگ نکالنے کے لیے ہوا کھینچنے والے ویکیوم آلات اور طرح طرح کے آنکڑے استعمال کیے، 45 منٹ کی جدوجہد کے بعد ڈاکٹروں نے لال بیگ باہر نکال لیا جو اس وقت بھی زندہ تھا۔ اس آپریشن میں سب سے مشکل کام لال بیگ کو اس جگہ بھگانے کا تھا جہاں سے اسے کھینچ کر نکالا جاسکے۔ Coackroch ڈاکٹروں نے جب لال بیگ نکال کر ایک شیشی میں رکھا تو وہ زیادہ زور سے اپنے پیر ہلانے لگا اور پروں کو پھیلانے لگا۔ ڈاکٹروں کے مطابق لال بیگ 12 گھنٹے سے زائد عرصے تک دماغ میں زندہ رہا اور مرنے کی صورت میں یہ خوفناک انفیکشن کی وجہ بن سکتا تھا جو پھیل کر دماغ کو متاثر کرسکتا تھا۔ اس سے قبل استپال میں لوگوں کے کان اور ناک سے جونک، مکھیاں اور دیگر کیڑے نکالے گئے لیکن بڑا اور زندہ لال بیگ دماغ سے برآمد ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔