اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 182 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 182 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی‘ ترقی پانیوالوں میں13چیف انجینئرز، 40 ڈپٹی چیف انجینئرز اور ایگزیکٹو آفیسرز و انجینئرز شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 182 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے، مینجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل امجد لطیف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی پانیوالوں میں محمد ندیم ظفراللہ، مبشرحبیب،ظفر محمود بھٹہ،محمد سہیل، خالد پرویز،آصف علی رضا،سہیل اکرم اور محمد عادل شامل ہیں اس طرح خالد محمود،امجد اکرام،فہیم بیگ، عمر اسد خان ،محمد شاہد جاوید ،گل محمد ،انعام اللہ،محمد شبیر قریشی، ندیم احمد،مبشر الرحمان، محمد عرفان چوہدری اور محمد طاہر کو ڈپٹی چیف انجینئر کا عہدہ دے دیا گیا۔