اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور کے مال روڈ پر دھماکا، 13جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی

لاہور(نیوز الرٹ رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے جبکہ 60 زخمیوں میں سے بھی ابھی 10 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہے ہے۔
آج شام 6 بج کر 10 منٹ کے قریب مال روڈ پر احتجاج کے دوران دھماکا ہوگیا جس میں ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 13افراد شہید ہو گئے۔ 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت شدید تشویشناک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مال روڈ پر ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل اسٹورز کے مالکان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد جائے وقوعہ پر بھگدڑ مچ گئی جب کہ دھماکے کی جگہ آگ لگ گئی اور دھواں اٹھنے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بعض شدید زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کے قریب موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے جب کہ ریسکیو اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے وقت سی سی پی او لاہور امین وینس پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ سے تھوڑی دور موجود تھے، دھماکے کے فوری بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ عوام کو دھماکے کی جگہ سے دور کردیا گیا ہے۔جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہد ٹریفک وارڈن نے میڈیا بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار شخص نے خود کو گاڑی سے ٹکرایا جس سے زور دار دھماکا ہوا اور موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی۔