اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ویلنٹائن جیسے تہوار ثقافتی دہشت گردی ، کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔سیدہ ثمینہ احسان

سیکولرازم کے فروغ سے اخلاقی جڑوں کو کھوکھلا کیا جارہا ہے، اصلاح معاشرہ مہم وقت کی ضرورت ہے

کھاریاں(عزیزالرحمان مجاہد سے)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع گجرات کی ناظمہ سیدہ ثمینہ احسان نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرہ،میڈیا اور ملٹی نیشنل اداروں کی سرپرستی میں بے مقصدیت اور حیا سے عاری کلچر اور کھیل تماشوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ، ویلنٹائن جیسے تہواروں کے ذریعے ہماری نوجوان نسل کو ثقافتی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصلاح معاشرہ مہم کے حوالے سے ویلنٹائن سمیت دیگر غیر اسلامی روایات کے خلاف اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار نہ کبھی ہمارے تھے اور نہ ہو سکتے ہیں، مگر گلوبلائزیشن کی آڑ میں میڈیا کے زریعے یہ وبا سیکولرازم کو فروغ دے کر ہماری تہذیب اور اخلاقی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ ویلنٹائن جیسی سرگرمیاں سراسر اباحیت اوربیمار و مغلوب ذہن کی نشاندہی کرتی ہیں۔ افسوس ہمارا میڈیا بلا سوچے سمجھے ان سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔سیدہ ثمینہ احسان نے کہا کہ ذہنی مرعوبیت، ذہنی غلامی، احساس کمتری اور احساس محرومیت نے معاشرے کوشدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ اسلامی تہذیب کے اس زوال اور بحران کو ختم کرنے کے لئے ہمہ گیر اور ہمہ پہلو جدو جہد برپا کرنے کی ضرورت ہے اور جماعت اسلامی خواتین کی اصلاح معاشرہ مہم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جس طرح پنجاب میں بسنت جیسے خونی تہوار پر پابندی عائد کر کے حکومت نے احسن قدم اٹھایا ہے اسی طرح ویلنٹائن جیسے تہواروں پر بھی پابندی لگائی جائے۔علاوہ ازیں سیدہ ثمینہ احسان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کی تقریبات اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر ویلنٹائن کے اشتہارات پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس فیصلے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔