اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی پنجاب میں گرینڈ آپریشن کرنے کی ہدایت کر دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور پہنچ کر کور ہیڈ کوارٹرز میں اعلی عسکریت کے اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوں نے جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی ہدایت جاری کی۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اپنا نام تبدیل کرکے کام کرنے والی تمام تنظیموں کے خلاف کاروائی کی جائے،ہم دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،اپنے شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔کیپٹن(ر) احمد مبین اور لاہور سانحہ کے شہداءہمارے قومی اثاثہ ہیں۔آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس میں جی او سی10ڈویژن اور حساس اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مال روڈ خود کش دھماکے پر بریفنگ بھی دی۔