اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

راولپنڈی میں رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن ،افغانیوں سمیت 8افراد گرفتار

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں رینجرز اور سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن میں 8مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پیرودھائی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ آپریشن کیا جس میں افغان باشندوں سمیت 8مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن قائدآباد،صفدرآباد،فوجی کالونی پیرودھائی بس اسٹینڈمیں کیاگیا جس میں رینجرز اور پولیس کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔آپریشن کے دوران گھرگھر چیکنگ اورمشکوک افرادکی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی ۔