اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاکستان میں دہشت گردی کس نے شروع کی اور دہشت گرد کہاں بیٹھے ہیں؟ معروف پیر صاحب نے سارے پردے چاک کر دیئے

کھاریاں(حاجی عبدالرؤف سے) آستانہ عالیہ حضرت سخی سلطان باہوؒ کے سجادہ نشین اور حضرت سلطان باہوؒ ٹرسٹ کے بانی و سرپرست اعلیٰ پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی ابتدا اس وقت ہوئی جب امریکہ کے ایماء پر چند ان پڑھ اور جاہل لوگوں کو طالبان کا نام دے کر اسلام اور جہاد کے نام پر روس کے خلاف اکٹھا کر لیا۔ جتنے اجڈ لوگ تھے وہ معلم اور مبلغ بن گئے ۔ اگر خطیب دہشت گردی کیلئے سہولت کاری کر رہا ہے ، قرآن کا قاری بچوں کو قرآن پڑھانے کی بجائے دہشت گردی کی تربیت دے رہا ہے تو یہ المیہ ہے ۔ اسی طرح شرفاء اگر انجانے میں دہشت گردوں کو چھڑانے کیلئے تھانے میں فون کر دیتے ہیں تو تو لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں ہائی لیول پر دہشت گرد بیٹھے ہیں