حکومت پاکستان جنوبی افریقہ کے فسادات میں پاکستانیوں کو تحفظ فراہم کرے:سلیمان وڑائچ صدر انٹرنیشنل جٹ کونسل

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) انٹرنیشنل جٹ کونسل جنوبی افریقہ کے صدر سلیمان حیدر وڑائچ نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ میں مقامی باشندوں کی طرف سے غیر ملکیوں کے خلاف کئے جانے والے فسادات میں پاکستانیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپناکردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے متشدد مقامی باشندے ان فسادات کے دوران نہ صرف غیر ملکیوں کو لوٹتے ہیں بلکہ تشدد بھی کرتے ہیں جن کی وجہ سے غیر ملکیوں کو ہر وقت اپنی جان کا خطرہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں محنت مزدوری کرنے کیلئے آنے والے پاکستانی اس مشکل وقت میں حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ سفارت خانے یا وزارت خارجہ کی طرف سے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔