اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وطن سے دور وطن سے باخبر رکھنے میں نیوز الرٹ کا کردار شاندار ہے:زاہد شریف

سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنما کا دورہ نیوز الرٹ، چیف ایڈیٹر نیئر صدیقی سے ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اوورسیز پاکستانی کمیونٹی ریاض سعودی عرب کے رہنما زاہد شریف کا نیوز الرٹ کے دفاتر کا دورہ ، پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے پر نیوز الرٹ ٹیم کو خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنما اور معروف سماجی رہنما زاہد شریف نے گذشتہ دنوں نیوز الرٹ کے دفاتر کا دورہ کیا اور پاکستان پریس کلب انٹرنیشنل کے چیئرمین ، چیف ایڈیٹرنیوز الرٹ نیئر صدیقی سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے مختصر عرصے میں کامیابی کی شاندار منازل طے کرنے پر نیوز الرٹ ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دیار غیر میں اہل وطن سے باخبر رکھنے میں نیوز الرٹ نے جو معیار قائم کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ چیف ایڈیٹر نے معزز مہمان کو نیوز الرٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی اور انہیں نیوز الرٹ کی طرف سے یادگاری تحفہ بھی پیش کیا گیا
zahid_sharif12