اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) کے زیر اہتمام ڈنگہ میں سیمینار

کھاریاں(ایم عمر) ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی(آفاق) کے زیر اہتمام ڈنگہ کے مقامی ہوٹل میں اسٹریجٹک ٹائم مینجمنٹ فار سیشن پلاننگ ان سکول کے موضع پر ایک تعلیمی سیمینار کاانعقاد کیاگیا جس میں تحصیل کھاریاں کے نمایاں تعلیمی اداروں اور سکولز کے ڈائریکٹرز اور پرنسپلز نے شرکت کی سیمینار میں یونیورسٹی آف گجرات کے سرٹیفائیڈ ٹرینر‘ این ٹی ایس اور پنجاب ایگریمینشن کمیشن کے ساتھ یونیورسٹی آف گجرات کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ڈاکٹر شیراز مان نے ماہرین تعلیم کو جدید سائنسی انداز میں تعلیمی اداروں میںٹائم مینجمنٹ کے ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تعلیمی سیشن کی بروقت پلاننگ‘ اس کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور اپنی ریسرچ کو مد نظر رکھتے ہوئے سکولوں کے سربراہان کو سکول اور تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری لانے کیلئے مفید مشوروں سے بھی نوازا تعلیمی سیمینار کے ساتھ ساتھ پروگرام میں تحصیل کھاریاں کے 1254 طلباء وطالبات جنہوں نے آفاق انسائیکلو پیڈیاکوئز مقابلے میںشرکت کی تھی ان میں سے ٹاپر49 طلباء وطالبات کو 12 عدد ٹیلٹر،ایک لاکھ کے قریب کیش پرائز‘ وزڈم ہائو س سکولز‘یاسین پبلک سکول اتووالہ‘ اسلامک پبلک سکول بائو گھسیٹ پور‘ معظم آئیڈل پبلک سکول گنجہ‘ سٹی پبلک سکول جنڈانوالہ‘ فیروز گرائمر سکول جنڈانوالہ‘الجنت اکیڈمی ہیل‘ نورالھدی سکول‘حسنات ماڈل سکول‘ غزالی ماڈل سکول‘ یونیک سائنس سکول سسٹم نورجمال‘ نیو عزیز بھٹی کیڈٹ ہائی سکول‘ قائد پبلک سکول لالہ موسیٰ اور ایجوکیٹرز سکول نصیرہ شامل ہیں مہمانان گرامی سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ(نائب صدر الخدمت فائونڈیشن پنجاب)عمیر حسن مدنی(زونل ہیڈآفاق)شفقت عباسی زونل ہیڈ لرننگ میٹریل‘ آفاق اور زونل ہیڈ ٹریننگ عبدالعزیز قریشی شامل تھے معززین نے طلباء کے ساتھ ساتھ آفاق کی پوری ٹیم بالخصوص میزبان حافظ محمد احسن اورخرم ممتاز(آر ایس ایم) کی انتھک محنت اور کاوش کو سراہا آخر میں تمام حاضرین کیلئے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیاگیاتھا۔