اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بھارتی فورسز کی کھوئی رٹہ اور ٹانڈر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ

راولپنڈی (نیوزڈیسک) کنٹرول لائن پر بھارت کی پھر بلااشتعال فائرنگ۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا۔طاقت کے نشے میں بد مست بھارت پاگل ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے کھوئی رٹہ سیکٹر اور ٹانڈر میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دیں۔ تاحال کسی جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی بھارتی فورسز نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں متعدد بار بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر چکا ہے۔