اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سرگودھا بورڈ کے تحت ہونیوالے میٹرک کے امتحانات کے دوران پیپر تیس منٹ تاخیر سے جاری اور مقررہ وقت سے قبل واپس لینے پر طالبات سراپائے احتجاج

جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرگودھا بورڈ کے تحت ہونیوالے میٹرک کے امتحانات کے دوران امتحانی مرکز گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں فزکس کا پیپر تیس منٹ کی تاخیر سے جاری کرنے اور مقررہ وقت سے نصف گھنٹہ قبل واپس لے لینے پر طالبات سراپائے احتجاج بن گئیں۔ طالبات کے مطابق جمعرات کے روز ہونیوالا فزکس کا پرچہ آٹھ کی بجائے ساڑھے آٹھ بجے شروع کرایا گیا اور پیپر حل کرنے کیلئے طالبات کو تین گھنٹے کا ٹائم نہیں دیا گیا اور ساڑھے دس بجے پیپر واپس لے لیا گیا۔ پنجاب بار کونسل کے رُکن ملک حبیب نواز ٹوانہ ایڈووکیٹ نے اس صورتحال پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کے حکام سے اپیل کی ہے کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے۔ اس ضمن میں جب گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد کی پرنسپل سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ طالبات کے ساتھ ہونیوالی اس مبینہ ناانصافی کے حوالے سے بورڈ انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ امتحانی مرکز کی سپریٹنڈنٹ نے اس الزام کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فزکس کا پیپر قواعد و ضوابط کے مطابق مقررہ وقت پر ہی لیا گیا۔