اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

غیر ملکی ”پھٹیچر “ کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کھیلنے لاہور آئے : عمران خان

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) چیئر مین تحریک انصاف اور سابق کرکٹ لیجنڈ عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کھیلنے کیلئے لاہور آئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ”پھٹیچر اور ریلو کٹے “ قرار دیتے ہوئے پہچاننے سے ہی انکار کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی” پھٹیچر“ کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کھیلنے کیلئے لاہور آئے ۔ ”ایسے کھلاڑیوں کو پیسہ دیں تو وہ ڈومیسٹک سیزن بھی کھیلنے آجائیں گے ، بڑے ناموں نے نہیں آنا تھا جو پاکستان نہیں آئے “۔ عمران خان نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ 2یا تین کھلاڑیوں نے نہیں آناتھامگر باقی سارے ”پھٹیچر اورریلو کٹوں “نے تو ویسے بھی آجانا تھا ، میں تو کسی کا نام بھی نہیں جانتا جو یہ کہہ رہے ہیں کہ غیر ملکی کھلاڑی آگئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق لیجنڈ کرکٹر نے مزید کہا کہ ہمیں نہیں پتہ یہ کھلاڑی کون تھے ، مجھے لگتا ہے ایسے ہی کسی کو افریقہ سے پکڑ کر لے آئے اور کسی کو کدھر سے پکڑ کر لے آئے کہ غیر ملکی کھلاڑی آگئے ،ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو جانتا بھی نہیں “۔