اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھرمیں سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں، بڑی کامیابیاں سمیٹ لیں

راولپنڈی /کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کرنے کیلئے آپریشن رد الفساد بھرپور طریقے سے جاری ہے جس کے دوران سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں۔ آج (جمعرات کو ) بھی سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران نہ صرف بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا بلکہ کئی دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ سب سے اہم کارروائی راولپنڈی کے علاقے لہڑی موڑ سٹاپ پر کی گئی جس دوران بھکاری کے بھیس میں دہشت گرد طاہر عرف ابوالجندل کو دھر لیا گیا۔مذکورہ دہشت گرد سے بھاری مقدار میں بارود ، ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے ۔دوسری جانب باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں بھی ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران تخریب کاری کا سامان پکڑا گیا ۔ ادھر کوئٹہ کے علاقے بارکھان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی کے دوران 15مارٹر گولے اور بارود برآمد کیا گیا ۔دالبدین میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران زیر زمین بھاری مقدار میں چھپایا گیا اسلحہ پکڑا گیا جس میں اینٹی ائیر کرافٹ گن کے 6200 راؤنڈز برآمد ہوئے۔