اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آپریشن ”ردالفساد“ جاری ، 13افغانیوں سمیت 26مشتبہ افراد گرفتار : آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن”ردالفساد“کے تحت13افغانیوں سمیت26مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں ڈی جی خان، صادق آباد، ناروال، لاہور، اسلام آباد ،اٹک میں پنجاب رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 26مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں 13افغان باشندے بھی شامل ہیں جبکہ فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا۔