اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سعودی عرب میں پیپلزپارٹی کے کارکن میاں فہیم احمد متیلہ کےاعزازمیں الوداعی عشائیہ

جدہ (اوورسیز ڈیسک) سیاسی کارکن کسی بھی جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں ان کی تربیت اور رہنمائی کے لئے سیاسی جماعتوں کو خاص توجہ دیتے رہنا چاہیے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اس طرح خصوصی توجہ دیتی ہے اور کارکنوں کو عزت و وقار سے دیکھا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار قومی یکجہتی فورم کے کنوینر و پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر ریاض حسین بخاری نے یہاں پارٹی کے کارکن میاں فہیم احمد متیلہ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ متیلہ سعودی عرب سے دبئی منتقل ہورہے ہیں۔ ریاض بخاری نے فہیم متیلہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ جہاں بھی ہوں گے وہ اسی جذبہ سے کام کرتے رہیں گے اور پارٹی پرچم بلند رکھیں گے۔ اے این پی جدہ کے صدرنوشیرواں خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ کارکنوں کو عزت دینا ہر پارٹی پر لازم ہے کیونکہ یہی کارکن ہوتے ہیں جو لیڈر بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متیلہ نے مختصر وقت میں اپنی محنت سے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔ تصور چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کارکن ہی لیڈر بناتے ہیں اور پارٹیوں کی نیک نامی میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس کی مثال پیپلزپارٹی ہے جس نے ہمشیہ کارکنوں کو اولیت دی جس کی مثال فہیم متیلہ کی پذیرائی بھی ہے۔ فضل عباس نے کہا کہ فہیم متیلہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جو انہوں نے یہاں پارٹی کے لئے دی ہیں وہ ایک متحرک کارکن ہیں۔ ملک جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ کارکن ہی کسی بھی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی خدمات کو سراہتے رہنا چاہیے۔انہوں نے فہیم متیلہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عشائیہ سے راجہ اعجاز، حاجی محمد عالم اور ورکوں نے بھی خطاب کیا۔