اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات: نرسوں کے تجربے نے خاتون کی گود اجاڑ کر رکھ دی، چار ماہ کا حمل ضائع

وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف دلائیں، محنت کش کی گجرات پریس کلب میں دہائی
گجرات(فرحان مرزا)سرکاری ہسپتال میں حاملہ خاتون کے ساتھ غیر انسانی سلوک، چار ماہ کا حمل ضائع کر دیا گیا۔ محنت کش اپنی بیوی کے ہمراہ انصاف کی دہائی دینےگجرات پریس کلب پہنچ گیا۔ سٹاف گلہ کے رہائشی اللہ دتہ نے پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کو چیک اپ کیلئے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک لے کر گیا جہاں اس کی بیوی کو الٹرا سائونڈ کی غرض سے 3 گھنٹے تک بھوکا پیاسا لٹائے رکھا گیا اس دوران ڈیوٹی پر موجود نرسیں موبائل فونز سے کھیلتی رہیں۔ اس کے بعد بھی الٹرا ساؤنڈ انتہائی غیر تجربہ کار اور بدتمیز نرسوں نے کیا جو الٹرا ساؤنڈ کے دوران پیٹ پر وزن بھی ڈالتی رہیں جس کی وجہ سے چار ماہ کا حمل ضائع ہو گیا۔اللہ دتہ کے احتجاج پر نرسوں نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ جو ہو سکتا ہے کر لو، کوئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اللہ دتہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی بیوی کی جان کے ساتھ کھیلنے اور اسے ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے والے میڈیکل اسٹاف کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔