اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے مکمل اہلیت رکھتا ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی دوسرے ممالک یا غیر ریاستی عناصر کو منتقل نہ کرنے کے اصولی موقف پر عمل پیر اہے‘ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر یقین رکھتا ہے‘پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے مکمل اہلیت رکھتا ہے‘ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے لئے متوازن پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔ منگل کو ایٹمی ہتھیاروںسے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کے حوالے سے علاقائی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے غیر امتیازی اور شفاف معیار رکھنا چاہئے۔ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے مکمل ا ہلیت رکھتا ہے۔پاکستان جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر یقین رکھتا ہے۔ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے لئے متوازن پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔