اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈائریکٹر زیب النساء کی سوشل ویلفیئر کمپلیکس جوہرآباد میں فلاحی تنظیموں کے نمائندگان کو ضرور ہدایات

جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب کی پروگرام ڈائریکٹر زیب النساء نے این جی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تنظیموں کا باقاعدہ آڈٹ کرائیں اور کسی بھی پروگرام کے انعقاد سے قبل اُس کی ڈی پی او آفس سے سیکورٹی کلیرنس کرائیں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار سوشل ویلفیئر کمپلیکس جوہرآباد میں فلاحی تنظیموں کے نمائندگان سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر صائمہ سلیم بھی موجود تھیں۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کا کہنا تھا کہ نجی تنظیموں کے وسائل اور فنڈز کا جائزہ لینے کیلئے آڈٹ کا عمل مکمل کرنا ضروری ہے وہ تمام این جی اوز جو غیر ملکی امداد سے چل رہی ہیں ان کا پینل آڈٹ کرایا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر صائمہ سلیم نے بتایا کہ تحصیل خوشاب میں 66این جی اوز کام کر رہی ہیں جن کی مجموعی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔