اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ٹریفک اہلکار وں کی طرف سے لوڈر گاڑیوں کی چیکنگ کے عمل میں تیزی

جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ہدایات کی روشنی میں چلائی جانیوالی لوڈ گھٹاؤ سڑکیں بچاؤ مہم کے تحت سیکرٹری آر ٹی اے جاوید اقبال آہیر نے ضلع خوشاب کی مختلف شاہراؤں پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران اوور لوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب 120گاڑیوں کے چالان کئے جبکہ پندرہ گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سوا دو لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے جاوید اقبال آہیر نے ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ وہ اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ سے اجتناب کریں اور ٹریفک قوانین پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر اُن کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔